ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسجد حرام کرین حادثہ کیس تحقیقات کے بعد عدالت کے سپرد

مسجد حرام کرین حادثہ کیس تحقیقات کے بعد عدالت کے سپرد

Wed, 13 Jul 2016 15:58:21  SO Admin   S.O. News Service

مکہ،13جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گذشتہ برس مسجد حرام میں کرین کے حادثے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد معاملہ فوج داری عدالت کے سپرد کردیا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی نے مقامی صحافتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد حرام میں کرین حادثہ کیس کی تحقیقات کے بعد کیس مخصوص فوجی داری عدالت کو سپرد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ مسجد حرام میں کرین کے حادثے میں کم سے کم 107افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اخبار الریاض کے مطابق کرین حادثے کی آٹھ ماہ تک تحقیقات جاری رہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد معاملہ عدالت کے سپرد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عدالت پیش آئند ایام میں کیس کی سماعت شروع کرے گی۔ سماعت کے دوران حادثے میں نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزمان میں مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کی ذمہ دار کمپنی کے انجینئر اور منصوبوں کے نگران شامل ہیں۔


Share: